پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا میرپور میرا کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل اختر نوازکی ہدایت پر پاک فوج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میرپور میرا کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ہفتہ کے روز فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

سی ایم ایچ اور پی ایم اے کے سینئرز اور جونیئرز ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل، سرجیکل، گائنی، چلڈرن، آئی ای این ٹی اور دیگر امراض کی تشخیص کیلئے لیب ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود تھی۔ ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے مقامی غریب افراد مستفید ہوئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں