وزیراعظم آزادکشمیر کی کرائسٹ چرچ کی مسجد میں شہید ہونیوالے نعیم رشید کے اہلخانہ کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی

جمعہ 22 مارچ 2019 17:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں شہید ہونیوالے نعیم رشید کے اہلخانہ کے گھر آمد ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے نعیم رشید کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور عوام کا شکرگزار ہوں۔

نیوزی لینڈ کے عوام نے دہشتگردی کے واقعے پر جو ردعمل دیا وہ لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ نعیم رشید اور طلحہ نعیم نے بہادری کی مثال قائم ۔

(جاری ہے)

میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے ہمدری کیلئے یہاں آیا ہوں ۔ نعیم رشید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موت برحق ہے ، دکھ تو ہے لیکن ہمیں فخر ہے کہ جس طرح انہوں نے لوگوں کی جانب بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی وہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

انہوں نے کہاکہ تارکین وطن کے لیے نعیم رشید کا کردارمشعل راہ ہے ،تارکین وطن جس ملک میں ہیں اس کے قوانین کی پاسداری کریں ۔میری دعا ہے کہ االلہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں ۔ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی و دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں