کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کا ہزارہ موٹر وے کا دورہ، تھاکوٹ تک سفر کر کے منصوبہ پر کام کا جائزہ لیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر تھاکوٹ بٹگرام تک سفر کر کے منصوبہ پر کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موٹر وے کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں اور موٹر وے کو بالاکوٹ کے ساتھ ملانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے نیو بالاکوٹ سٹی کا دورہ کر کے اراضی کا قبضہ ایرا اور پیرا کے حوالہ کرنے اور جگہ کی فوری ڈیمارکیشن کی بھی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ایرا، پیرا حکام اور جی ایم سی پیک کے ہمراہ شملہ ہل سے تھاکوٹ بٹگرام تک موٹر وے کے منصوبہ پر سفر کر کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موٹر وے کے منصوبہ پر کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ہزارہ کے عوام کی سفری مشکلات ختم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کو بالاکوٹ کے ساتھ ملانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے اور سیاح چند گھنٹوں کے اندر کاغان ناراں پہنچ سکیں۔ انہوں نے نیو بالاکوٹ سٹی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں