ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کی سلور جوبلی تقریبات شروع ہو گئیں

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کی سلور جوبلی تقریبات ماڈرن سکول سسٹم میں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ماڈرن سکول سسٹم کی طالبات کا خصوصی پروگرام ہوا جس میں ہزارہ بھر سے نامور ماہرین تعلیم خواتین نے شرکت سمیت تقریب سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ طالبات کی تقریب میں کسی بھی مرد یا طالب علم کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ طالبات کی تقریب میں خصوصی سٹال بھی لگائے گئے اور اس موقع پر میوزک سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں سکول طالبات سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں