ایبٹ آباد شہر سے شیروان جانے والی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی

ہفتہ 24 اگست 2019 12:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ایبٹ آباد شہر سے شیروان جانے والی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے شیروان کو جانے والی مسافر گاڑی جو اخبارات اور سرکاری ملازمین سمیت دیگر مسافروں کو لیکر جا رہی تھی کہ کھلورہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شیروان ہسپتال کی ایمبولینس اور تھانہ شیروان کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیروان ہسپتال منتقل کیا۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد میں ثریا بی بی، شیر بہادر، میر افضل اور زہرہ تاج شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ شیروان سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے اکثر گاڑیاں یہاں پر حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں