خیبرپختونخوا کے عوام اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطہ کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے عوام اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطہ کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں ایبٹ آباد پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین نے کہا کہ پاک ویمن سوسائٹی کی جانب سے عوام کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں قانون سازی کے ذریعہ موثر گورننس کیلئے عوام کی آواز کو مستحکم بنانا ہے۔

پاک ویمن کے ذمہ داران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئین پاکستان کی رو سے صوبائی اسمبلی اور اس کے ممبران ایم پی ایز کی چار بنیادی ذمہ داریاں ہیں جن میں عوام کی نمائندگی، قانون سازی، بجٹ پاس کرنا اور سرکاری اداروں کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ اس موبائل ایپلی کیشن سے عوام کے مسائل اجاگر ہوں گے اور عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان رابطہ کاری میں آسانی ہو گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں