اسسٹنٹ کمشنر و ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ہری پور کا ٹیم کے ہمراہ پڈھانہ کیمپ کا دورہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنرو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ہری پور عرفات مجتبیٰ بھروانہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ پڈھانہ کیمپ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے گودام کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

گودام میں سلنڈر لیکیج کی اطلاع موصول ہونے پر کسی بھی جانی و مالی نقصان سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ہری پور عرفات مجتبیٰ بھروانہ نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکارہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے دن رات مصروف عمل رہیں اور ہری پور میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں