حویلیاں،ایڈیشنل اے سی کا مالز میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کامعائنہ، خلاف ورزی پر جرمانے

جمعہ 10 نومبر 2023 21:18

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنیٰ اقبال نے حویلیاں میں کیش اینڈ کیری/ مالز میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریانہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنیٰ اقبال نے کیش اینڈ کیری، مالز اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کریانہ اشیاء کے نرخ چیک کیے اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے مالز پر بھاری جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں