حویلیاں میں سڑک پر جانور ذبح کرنے پر دکان سیل، 3افراد گرفتار

منگل 14 نومبر 2023 17:26

حویلیاں میں سڑک پر جانور ذبح کرنے پر دکان سیل، 3افراد گرفتار
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2023ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے سڑک پر جانوروں کو ذبح کرنے پر دکان کو سیل کر کے 3 افراد کو پولیس کی حراست میں دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر قصابوں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جانور ذبح کریں اورصفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شہری پرائس کنٹرول اور ریٹ لسٹ سے متعلق اپنی شکایات سے ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں