حویلیاں،حلال فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام فوڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 23 نومبر 2023 21:54

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رخسار علی کی زیر نگرانی حویلیاں بازار میں فوڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں اشیائے خوردونوش تیار کرنے والے تاجروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر رخسار علی نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ و معیاری خوراک مہیا کرنا کے پی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

تمام فوڈز سے وابستہ شعبوں کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ورکشاپس کا انعقاد کر کے انہیں تربیتی مشق انتہائی ضروری ہے۔ تربیتی مشق سے شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی اورفوڈ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کاروبار فروغ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں