ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 12:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل احمد نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد عمر ولد محمد ارشد قوم اعوان سکنہ مورکلاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1289 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں