نوتعینات ایس ڈی پی او حویلیاں عارف خان کی زیر صدارت تمام ایس ایچ اوز، آپریشن اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نو تعینات ایس ڈی پی او حویلیاں عارف خان کی زیر صدارت سرکل حویلیاں کے تمام ایس ایچ اوز، آپریشن اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ان ٹریس مقدمات، مجرمان اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے علاقہ میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کی حفاظت سمیت جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس ڈی پی او حویلیاں عارف خان نے کہا کہ پولیس افسران اپنی ماہرانہ انداز میں جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائے، تمام افسران اپنے علاقہ جات میں حکمت عملی سے موثر گشت کو یقینی بنائیں، شادی کے تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، تمام افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں