ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت اجلاس ،جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا جائزہ

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان،ڈی ایس پی محمد عزیر،فدا خان،بشیر احمد سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ڈی پی او نے پولیس افسران سے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے،جرائم کے خاتمے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں ، منشیات فروشوں،ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں،مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کریں،اپنے علاقہ میں گشتوں،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے اور عوام کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جائے،اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام ان ٹریس مقدمات کو جدید سائنسی و تکنیکی پہلوؤں سے ٹریس کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کو جلد پورا کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں مقدمہ میں چالان کو یقینی بنائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں