مانسہرہ پولیس نے موبائل فونز چوری کر کے فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2024 18:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے موبائل فونز چوری کر کے فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کے مختلف علاقوں سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موبائل چھیننے کی وارداتوں کی اطلاعات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے نوٹس لیکر پولیس افسران کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کیں،جس پر پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور دیگر وسائل بروئے کار لا تے ہوئے انتہائی کم وقت میں ملزمان وقار ولد نیاز سکنہ کنڈر بیدادی شنکیاری اور امان اللہ ولد گل محمد سکنہ چارباغ اوگی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان موبائل فونز چھیننے کے بعد اُن کے آئی ای ایم آئی نمبر تبدیل کر دیتے تھے،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے موبائل اُن کے مالکان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں