ہزارہ موٹروے پر جھاری کس انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ،سات افراد زخمی

منگل 30 اپریل 2024 22:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ہزارہ موٹروے پر جھاری کس انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق ہزارہ موٹروے پر جھاری کس انٹرچینج کے قریب مسافر ہائی ایس ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر سائڈ وال سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں 03 خواتین اور ڈرائیور سمیت 07 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ مسافر ہائی ایس راولپنڈی سے ابیٹ آباد جا رہی تھی،زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں