مانسہرہ پولیس نے اپنے والد اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے اپنے والد اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مانسہرہ کے علاقے ترنین بالاکے رہائشی ولید نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ کرائی کہ وہ اپنی موبائل کی دوکان میں موجود تھا کہ ہمسایوں نے کال کرکے اطلاع دی کہ تمہارے گھر کا دورازہ بند ہے اور کسی کی بھی آواز نہیں آرہی،میں جب ہمسایوں کے گھر سے سیڑھی لگا کر چھت سے اپنے گھر اترا تو دیکھا کہ والد دروازے کے پاس جبکہ بیوی اندر کمرے میں خون میں لت پت قتل پڑی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی،موقع سے خول اور فنگر پرنٹ حاصل کرنے کے بعد مختلف لوگوں سے تفتیش شروع کی ، پولیس نے شکوک و شبہات کی وجہ سے مدعی مقدمہ کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے دوران تفتیش اپنے باپ اور بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ علاوہ ازیں ملزم کے سسر اور مقتولہ کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل کی دعویداری داماد پر کی ہے اور عدالت کے روبرو اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروا دیئے ہیں،پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں