اپر کوہستان پولیس نے بھنگ ، چرس سمگل کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 مئی 2024 22:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) اپر کوہستان پولیس نے بھنگ اور چرس سمگل کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مختیار احمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ داسو خلیل الرحمان نے مخبر کی اطلاع پر دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موڈ ہوٹل کے قریب خصوصی ناکہ بندی کی جس کے دوران گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کرتے ہوئے بھنگ سے بھرے 05 توڑے اور ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان امیر،لیمو اور انور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں