کاشتکار مولی کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مکمل کرلیں ، ماہرین زراعت

پیر 16 جولائی 2018 20:11

عار ف والا۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ مولی کی اگیتی فصل ماہ جولائی میں کاشت کریں،مولی کی40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے، ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے تین کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی کی فصل بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہرعمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں، یہ کھانے میں خستہ اور اس میںکڑواہٹ بھی کم ہوتی ہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں