ج* پاکستان سمیت دنیا بھر میںدیہی خواتین کا عالمی دن آج منایاجائے گا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:06

" عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںدیہی خواتین کا عالمی دن آج15۔ اکتوبر بروزمنگل کو منایاجائے گا اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ترقی میں خواتین کے کردار کو بڑھا نا ہے اس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں سول سوسائٹی ،سماجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور کردار کو بڑھا ناہے ۔

(جاری ہے)

دیہی خواتین کا پہلا عالمی دن15 -اکتوبر2008 کو منایا گیا ۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچرشائع کریں گے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں