عدالتی بیلف کا تھانہ سٹی عارفوالاکے نجی ٹارچر سیل پر چھاپہ غیر قانونی حراست میں قید نوجوان بازیاب کرالیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:25

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) عدالتی بیلف کا تھانہ سٹی عارفوالاکے نجی ٹارچر سیل پر چھاپہ غیر قانونی حراست میں قید نوجوان بازیاب کرالیا کانسٹیبل کے بیف ٹیم کے دھکے واقعہ کے مطابق ایم بلاک کے رہائشی زاہد فاروق کے بیٹے محمدارسلان کو تھانہ سٹی پولیس کے نجی ٹارچر سیل میں غیرقانونی طورپر آٹھ روز سے قید کررکھا تھا کہ عدالتی بیلف ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نجی ٹارچرسیل سے محمد ارسلان کو بازیاب کراکے ایڈیشنل سیشن جج فوجداری ٹرائل کورٹ نمبر2 عارفوالامحمدآصف کی عدالت میں پیش کردیا محمد ارسلان پر چوری کا الزام لگا رکھا تھا تھانہ سٹی کے کانسٹیبل عاشق نے بیلف ٹیم کو دھکے مارتے ہوئے باہر نکل گیامحمد ارسلان نے بتایا کہ شیخ شاہد اقبال سٹورمالک ڈیوٹی زیادہ لیتا تھا اور تنخواہ میں تاخیر سے دیتا کام چھوڑنے کا کہا تو الٹا چوری کے الزام میں آٹھ روز سے پولیس حراست میں دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں