عارف والا، پولیس کا شراب کشیدکارخانے سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون، پانچ افراد گرفتار،شراب، چرس، ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 25 مئی 2019 17:32

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پولیس کا شراب کشیدکارخانے سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون پانچ افراد گرفتار35 لیٹرشراب ،520 گرام چرس اورناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں امیر سوہارا میں پولیس نے شراب کشیدکارخانے پر چھاپہ مارکر محمدشریف کو پکڑ کر 35لیٹرشراب برآمد کرلی پولیس نے شراب اور کارخانے کا سامان قبضہ میں لے لیا اور نواحی گائوں65/EB میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سلطان عرف شانی کو520 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں 207/EBسے اصغر علی ، 34/KBسے محمد نواز اور محمد افضال سکنہ10/EB کو گرفتار کرکے تین عددناجائز پسٹل30 بور معہ13 عدد گولیاںبرآمد کرلیں تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں