اٹک، محکمہ خوراک نے گندم خریداری سکیم کا اعلان کر دیا

منگل 9 اپریل 2019 16:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اٹک نے گندم خریداری سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق امسال گندم کی قیمت 1300/- روپے فی من مقر ر کی گئی ہے اور ڈیلیوری چارجز بھی دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع اٹک کے لیے اس سال گندم کا ٹارگٹ 2193 میٹرک ٹن ہے جس میں اٹک کے لیے 206 میٹر ک ٹن، فقیر آباد 08، حسن ابدال 183، فتح جنگ 1047، پنڈ گھیب 60 اور کھنڈا 689 میٹرک ٹن شامل ہے۔

ضلع اٹک میں خریداری گندم کے لیے چھ مراکز گندم قائم کیے گئے ہیں جن پر خریداری کے لیے درخواستیں سترہ اپریل تک صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ زمینداروں کی سہولت کے لیے مرکز خرید پر گرداوری لسٹ اور باقی تمام سہولتیں میسر کر دی گئی ہیں۔ کاشتکاروں کی شکایت کے فوری ازالے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیی057-9316182 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں