گیس بل بر وقت تقسیم نہ ہونے سے تاجروں اورعام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے،خورشید احمد آرائیں

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:01

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ہوٹلز اینڈ بیکرز یونین تحصیل حضرو کے صدر خورشید احمد آرائیں نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے بلوں کی بر وقت تقسیم نہ ہونے سے جہاں تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی عام آدمی کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے غریب عوام کو بروقت بل نہ ملنے کی وجہ سے ان پر دوسرے ماہ بھاری جرمانوں کے سے ادائیگی کی جا رہی ہے جو غریب عوام اور تاجروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا خورشید احمد آرائیں نے کہا کہ جناح آبادی ،حضرو شہر میں تاجروں،ریتلہ منڈی کے علاوہ دیگر محلہ جات میں سوئی گیس کے بلوں کی بروقت نہ پہنچنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سوئی گیس کے محکمہ کے اعلیٰ افسران اس طرف بھی فوری طور پر نوٹس لیں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے بلوں کی تقسیم کیلئے لگائے گئے اہلکار بھی کئی کئی ہفتوں تک نظر نہیں آتے جب سوئی گیس کے دفتر میں کال کی جائے تو آگے سے بلوں کو تقسیم کرنے والوں کا نمبر دیا جاتا ہے جو کوئی بھی نہیں اٹھاتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی اس نا اہلی کی وجہ سے تاجروں اور غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم دیرینہ مسئلہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس کو حل کریں اور کوتاہی برتنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں