اٹک کے معروف قانون دان میاں عطاالرحمان انتقال کر گئے

اتوار 20 جنوری 2019 20:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) اٹک کے معروف قانون دان سینئرایڈوکیٹ میاں عطاالرحمان رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ سینیئر صحافی ڈاکٹر سہیل احمد نے ان کے انتقال کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار،شفیق، اوربہترین شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

مجھ سے جب بھی ان کی ملاقات ہوتی تووہ انتہائی محبت اور شفقت سے ملتے تھے۔

اور میری صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے میراحوصلہ بڑھاتے تھے۔ان کی وفات سے وکالت ایک بہترین شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ہم ایک بہترین دوست اور رہنمائی کرنے والے ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر سہیل احمد نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں