9 محرم کو ہونے والے جھگڑے میں پولیس بااثر شخصیات کی وجہ سے کاوروائی نہیں کر رہی، اعظم

مقدمہ کا اندراج بھی ڈی پی او اٹک کو درخواست دینے کے بعد ممکن ہو،اعلی حکام انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،برہان گائوں کے رہائشیوں کی پریس کانفرنس

اتوار 13 ستمبر 2020 16:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) 9 محرم کو ہونے والے جھگڑے میں پولیس بااثر شخصیات کی وجہ سے کاوروائی نہیں کر رہی۔مقدمہ کا اندراج بھی ڈی پی او اٹک کو درخواست دینے کے بعد ممکن ہوا۔اعلی حکام انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار برہان گائوں کے رہائشی اعظم اس کے چچا عبدارزاق اور والدہ نے پریس کلب تحصیل حسن ابدال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انکا کہنا تھا کہ 9محرم کو برہان گاؤں میں معمولی جھگڑے میں اعظم نے دونوں فریقوں کو چھڑانے کی کوشش کی جسکی پداش میں عادل اور اکبر نامی نوجوانوں نے چھریوں سے حملہ کرتے ہوئے اعظم کو شدید زخمی کر دیا جس کا گواہ پورا گاؤں ہیں مگر ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پہلے ہسپتال کے عملے نے رپورٹ غلط بنائی اور 16ٹانکے لگنے کے باوجود معمولی زخمی قرار دیا جبکہ بعد ازاں پولیس کی جانب سے بھی مقدمہ درج کرنے سے گریز کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی پی او اٹک کو درخواست دی گئی جس کے بعد 8ستمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی مگر اس میں بھی ملزمان کو رعائت دی گی اور ہمارے بیان کو توڑپھوڑ کر درج کیا گیا حملے کے دوران اعظم کی جیب سے 35000ہزار روپے اور موبائل بھی اس سے چھینا گیا تھا۔جبکہ ہماری جانب سے چار ملزمان نامزد کئے جانے کے باوجود صرف دو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ برہان چوکی انچارج کی جانب سے ہمیں انصاف نہیں دیا جارہا اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے غریب اور یتیم نوجوان کو انصاف دلوائیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں