اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،4ملزمان سے 3کلو سے زائد چرس اور 10لیٹر شراب برآمد

پیر 13 مئی 2024 18:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3کلو سے زائد چرس اور 10لیٹر شراب برآمدکرکے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش غیور عباس ولد اعجاز حسین سکنہ کاملپور سیداں اٹک شہر سے 1400گرام چرس اور زاہد محمود ولد محمد اسلم سکنہ مرزا اٹک سے 520گرام چرس ، تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے وقار احمد ولد محمد اسلم ساکن شکردرہ اٹک کی تلاشی لینے پر 1400گرام چرس جبکہ ایک اور کارروائی میں عمران خان ولد تاج محمد سکنہ سنجوال کینٹ اٹک کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں