فتح جنگ، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان آبائی گائوں میں سپرد خاک ،رقت آمیز مناظر

پیر 4 اپریل 2022 15:41

فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2022ء) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان آبائی گائوں میں سپرد خاک ،رقت آمیز مناظر ،23سالہ واجد محمود کو تعلق گلیال سے تھا تفصیلات کے مطابق گلیال کے رہائشی میاں محمد امین کا 23سالہ بیٹا واجد محمود کہوٹہ کے علاقے میں شاول آپریٹر تھا گزشتہ شام موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں واجد محمود اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گئے جوانسال واجد کی اچانک وفات پرگھر میں کہرام مچ گیا متوفی کو آج آبائی گائوں گلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علامہ عرفان قادری نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق چیئرمین بنارس خان ،مولوی محمد اکرم ،سابق کونسلر راجہ مختیار احمد ،جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق ایم قادری ،جاوید اقبال ،سابق کونسلر محمد امیر راجہ ،نمبردار سعداللہ خان ،سردار ندیم حیدر خان ،نزابت خان گلیال ،سردار شہباز خان ،میاں لعل خان ،علی خان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں