ریسکیو 1122 اٹک نے حادثے میں گھر سے ملنے والا 10 لاکھ روپے مالیتی سونا اور قیمتی سامان اہل خانہ کے حوالے کر دیا

جمعرات 26 مئی 2022 16:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ریسکیو 1122 اٹک نے حادثے میں گھر سے ملنے والا 10 لاکھ روپے مالیتی سونا اور قیمتی سامان اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ سامان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک علی حسین کی ہدایات پر سینٹرل اسٹیشن اٹک پر اہلِ خانہ کے حوالے کیاگیا۔ سامان میں 345680 روپے نقدی اور تقریباً655000کی جیولری شامل ہے ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان میں خدمت اور دیانت میں ریسکیو 1122 کا کوئی ثانی نہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل اٹک کے محلہ حمزہ ٹاؤن میں گیس لیکیج سے ہونے والے خوفناک دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی تھی جس پر ریسکیو 1122اٹک کے فرض شناس عملہ نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں