اٹک، سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کوانقلابی اقدامات کرنے ہوں گے، طارق چھوغوری

دسمبرکوپہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پرحکومت کوانٹرنیشنل ٹورزم کانفرنس کاانعقادکرناچاہیے،چیئرمین ٹورسٹ اینڈٹریکنگ کلب رجسٹرڈ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کوانقلابی اقدامات کرنے ہوں گے ،11دسمبرکوپہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پرحکومت کوانٹرنیشنل ٹورزم کانفرنس کاانعقادکرناچاہیے جس میں یورپ،ہانگ کانگ ،دبئی اوردیگرممالک کے ٹورآپریٹرزاور غیرملکی سفارت کاروں کوبھی دعوت دی جائے اس کے علاوہ دنیابھرمیں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارت خانوں کوسیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک دے کرفعال کیاجائے ،سیاحت دنیاکی دوسری بڑی اورسب سے زیادہ منافع بخش صنعت ہے اس کے فروغ سے پاکستان کونہ صرف اربوں ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوگابلکہ ملک سے غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ بھی کیاجاسکتاہے ان خیالات کااظہارچھوغوری ٹورسٹ اینڈٹریکنگ کلب رجسٹرڈکے چیئرمین طارق چھوغوری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کاوعدہ کیاتھا لیکن عملی طورپرابھی تک کچھ نظرنہیں آیاحتی کہ عالمی یوم سیاحت کے موقع پربھی کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی ،اس موقع پرکراس روٹ کلب، نیشنل ٹورازم پاکستان،کے ٹوکنگز،رائیڈرزآف پاکستان ،ڈائیجیرین،گوجرانوالہ ٹریکرزاوردیگرسیاحتی تنظیموںنے محکمہ سیاحت آزادکشمیرکے اشتراک سے طولی پیرمیں ایک تقریب کاانعقاد کیاتھاجبکہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پرکہوٹہ کے قریب ایک بڑی تقریب منعقدکی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں