دین زندگی میں ہوگا تو دنیا وآخرت سنور جائیگی،مولانا سید یوسف شاہ

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شیخ الحدیث مولانا سید یوسف شاہ نے کہا ہے کہ دین زندگی میں ہوگا تو دنیا وآخرت سنور جائیگی والدین اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دلوائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواحی گائوں شاہ ڈھیر میں جامعہ مسجد میٹھی میں سیرت النبی ؐ کانفرنس اور 6طلباء کی دستار بندی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جامع مسجد شاہ ڈھیر مولانا محمد زبیر ودیگر اساتذہ کرام کے علاوہ علاقہ بھر کی کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں