پنجاب حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:04

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجناح ہال اٹک میں فیکٹری مزدوروں میںمیر ج گر انٹ کے چیک تقسیم کر نے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی لیبر سعید حید ر خان ،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ مزدوروں میں 46 لاکھ کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیںاور اس کے ذریعے ان کے معاشی مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی، موجودہ حکومت مزدوروں کی مشکلات دور کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں