حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں صفائی مہم کا آغاز 16 مئی سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 مئی 2022 14:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں صفائی مہم کا آغاز 16 مئی سے ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفائی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع بھر کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 16 مئی سے شروع ہونے والی اس مہم میں ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اس اہم مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔کنٹرول رومز اور امدادی نمبرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اس مہم کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کریں گے۔ڈی سی اٹک محمد نعیم سندھونے عوام سے اپیل کی کہ صفاٸی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں