مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر حضرو

بدھ 18 مئی 2022 23:39

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم نے کہا ہے کہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ہے ،مرغیوں کی کے پی کے سمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنایا جائے گا تاکہ مرغی کے ریٹ بڑھنے کی وجوہات سامنے آ ئیں اور ان کی روک تھام کی جاسکے شہر بھر میں سبزی اور فروٹ کی دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی جس میں ہزاروں روپے جرمانے بھی کیے گئے، حکومت پنجاب کی طرف سے4ماہ صفائی مہم پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس میں شہر بھر کو صاف ستھرا کیا جائے گا جس میں عوام کے تعاون بھی وقت کی اہم ضرورت ہے عوام اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی آفس میں میٹنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل حضرو ملک اقبال،لائیو سٹاک کے افسران ودیگر بھی موجود تھے ۔اے سی حضرو زوہیب احمد انجم نے کہا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت سے مرغیوں کی دیگر صوبے میں ترسیل کو سختی سے روکا جائے گا تاکہ یہاں کے عوام کو مرغیوں کی سستے داموں فراہمی یقینی ہو سکے عوام کو سستے داموں اشیاء خورد نوش کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں سبزی،فروٹ،کریانہ کے تاجر وں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے اور ان کو ریٹ لسٹ بھی سامنے آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں اس حوالے سے سبزی وفروٹ کے دکانداروں کو پر ریٹ لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے جبکہ کئی تاجروں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں