اٹک،جنڈ میں عید کے روز تالے توڑ کر گھریلو سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 16:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اٹک کی تحصیل جنڈ میں عید کے روز تالے توڑ کر گھریلو سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتارکر لیاگیا۔

(جاری ہے)

ضیغم عباس ولد نور شاہ سکنہ جنڈ نے تھانہ بسال میں درخواست دی کہ فیملی کے ہمراہ اٹک شہر میں رہائش پذیر ہوں عید کے روز اپنے ابائی گاؤں تھٹی سیداں آیا ہوا تھا عید ملنے کے رشتہ داروں کے گھر گیا اگلے روز جب واپس اپنے آبائی گھر آیا تو دیکھا کہ رہائشی مکانات کے تالے توٹے ہوئے تھے اور گھریلو سامان مالیتی 2 لاکھ 40 ہزار روپے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھے تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چوری کرنے والے ملزم شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں