ماسٹر پلان کے نفاذ سے ضلع اٹک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی زیرِ صدارت ضلع اٹک کی ماسٹر پلاننگ کے حوالہ سے نیسپاک کمپنی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تمام سی او ایم سی اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو جامع پلان کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ماسٹر پلاننگ کے تحت ہائی ویز ،ہاوسنگ ، انڈسٹریز ، نکاسی اور دیگر منصوبوں کی مربوط پلاننگ کی جائے گی۔ڈی سی اٹک نےکہاکہ ماسٹرپلان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور جامع بنایا گیا ہے ،ماسٹر پلان کے نفاذ سے ضلع اٹک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں