ڈینگی کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنراٹک

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نےکہاہےکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔اےڈی سی جی انیل سعید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل،ڈی ایچ اوڈاکٹرکاشف حسین اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی سی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں