اٹک پولیس نے تالے توڑ کر سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

اتوار 12 مئی 2024 14:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) اٹک پولیس نے تالے توڑ کر سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر اٹک میں خرم شہزاد ولد ابرار حسین نے درخواست دی کہ میری ہمشیرہ مسماۃ ف۔

(جاری ہے)

ب بوٹا گاؤں میں رہائش پذیر ہے جو ہمارے گھر آئی ہوئی تھی جب واپس اپنے گھر گئی تو دیکھا کہ 2 تولے سونا اور 20000 روپے غائب تھے۔ تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چوری کرنے والے ملزمان محمد بلال ولد بشیر سکنہ بوٹا تحصیل و ضلع اٹک کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں