اٹک، ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 23 مئی 2024 17:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید اورجرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈی گھیب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن نے منشیات فروش محمد انعام الدین ولد برہان الدین سکنہ پنڈی گھیب کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا ،جس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد سلطان نے عمل میں لاتے ہوئے محمد انعام الدین کو ٹھوس شواہد کی بناء پر جوڈیشل کروایا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد قمر الزمان بھٹی نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں ملزم محمد انعام الدین ولد برہان الدین کو جرم ثابت ہونے پر 05 سال قید اور 40000 روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں