اٹک پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے، الگ الگ مقدمات درج

پیر 13 مئی 2024 17:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش غیور عباس ولد اعجاز حسین سکنہ کاملپور سیداں اٹک شہر سے 1400 گرام چرس اور زاہد محمود ولد محمد اسلم سکنہ مرزا اٹک سے 520 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے وقار احمد ولد محمد اسلم ساکن شکردرہ اٹک کی تلاشی لینے پر 1400 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں عمران خان ولد تاج محمد سکنہ سنجوال کینٹ اٹک کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں