اٹک پولیس نے چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے

منگل 14 مئی 2024 16:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اٹک پولیس نے چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس منشیات فروشی جیسے مذموم دھندے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات سمگلر اظہر عباس ، ثقلین معاویہ سکنائے ملہوالی پنڈیگھیب اور گلشن نعیم سکنہ ہجڑی پنڈیگھیب کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم اظہر عباس سے 1500 گرام چرس، ثقلین معاویہ سے 550 گرام چرس اور گلشن نعیم 600 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس نے منشیات سمگلر عامر علی سکنہ کاملپور عالم حضرو کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1760 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش سفارش علی سکنہ پشاور حال شین باغ کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ انجراء پولیس نے دوران گشت نعیم اقبال سکنہ کنجور تحصیل جنڈ کی تلاشی لینے پر 550 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں