اٹک پولیس نے اقدام قتل کے ملزم سمیت 4 افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 14 مئی 2024 16:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اٹک پولیس نے اقدام قتل کے ملزم سمیت 4 افراد سے اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے عرفان شہزاد سکنہ ملہوالی پنڈیگھیب اور قیصر محمود سکنہ ماڑی جنڈ سے دوران چیکنگ اسلحہ ناجائز 1/1 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم نے اقدام قتل کے ملزم وقار علی سکنہ بریار حال ڈھوک فتح اٹک شہر سے دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، جبکہ تھانہ انجراء پولیس نے ملزم عبید الرحمٰن عرف پرندہ سکنہ چھب جنڈ سے دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف برآمد کر لی۔

ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات در ج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں