حضرو پولیس نے موٹر سائیکل چور ی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا

منگل 14 مئی 2024 16:21

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) حضرو پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔گلاب ولد شاخڑے سکنہ سوات حال حضرو نے تھانہ حضرو پولیس کو درخواست دی کہ کلینک کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ تھانہ حضرو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم سید عالم کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں