اٹک،4ملزمان گرفتار،3کلو سے زائد چرس اور 10لیٹر شراب برآمد

منگل 14 مئی 2024 20:20

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3کلو سے زائد چرس اور 10لیٹر شراب برآمدکرکے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش غیور عباس ولد اعجاز حسین سکنہ کاملپور سیداں اٹک شہر سے 1400 گرام چرس اور زاہد محمود ولد محمد اسلم سکنہ مرزا اٹک سے 520گرام چرس ، تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے وقار احمد ولد محمد اسلم ساکن شکردرہ اٹک کی تلاشی لینے پر 1400گرام چرس جبکہ عمران خان ولد تاج محمد سکنہ سنجوال کینٹ اٹک کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں