اٹک پولیس نے 15 لاکھ روپے امانتاَ لے کر ہڑپ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا

بدھ 15 مئی 2024 20:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اٹک پولیس نے 15 لاکھ روپے امانتاَ لے کر ہڑپ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔ تھانہ رنگومیں بلال احمد ولد پرویز احمد نے درخواست دی کہ میرے دوست عادل محبوب اور نزاکت علی نے مجھے سے 15 لاکھ روپے امانتاََ لیے اور مجھے کہا کہ ہم نے ایک گاڑی خریدنی ہے اگلے دن آپ کو رقم واپس کر دیں گے۔

(جاری ہے)

اگلے روز دونوں ایک کار لے کر آئے اور مجھے کہا کہ 28 لاکھ روپے کی گاڑی ہے آپ گاڑی رکھ لو اور بقایا 13 لاکھ روپے ادا کرو گے تو گاڑی کے کاغذات تمہارے حوالے کر دیں گے میں نے گاڑی لے لی تو مجھے معلوم ہوا کہ عادل محبوب اور نزاکت علی دونوں نے مل کر کہیں سے رینٹ پر گاڑی لی اور میرے حوالے کر دی ہے۔

تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے عادل محبوب ولد محبوب الہی سکنہ حاجی شاہ اٹک کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں