اٹک، شہداء کی فیملیز اور غازی پولیس افسران کی ویلفیئراولین ترجیح ہے، آر پی او

بدھ 15 مئی 2024 20:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ڈسٹرکٹ پولیس اٹک کے غازیوں سے ملاقات کر کے انکی حوصلہ افزائی کی اور انکے مسائل پوچھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے والے یہ شیر جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں جن کے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنائیں گے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء کی فیملیز اور غازی پولیس افسران کی ویلفیئراولین ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں