اٹک پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن جاری، 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

جمعہ 17 مئی 2024 14:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا منشیات سپلائرز کی گرفتاریوں کا تسلسل جاری ہے اسی سلسلہ میں پولیس نے منشیات فروش عمران خان ولد غلام خان سکنہ حسن ابدال اور محمد یاسر ولد ظفر اقبال سکنہ جنڈ سے دوران چیکنگ ہر دو ملزمان سے 1400/1400 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد مسکین ولد شیر محمد اور ناظم علی ولد عبدالرزاق سکنائے حضرو کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم محمد مسکین سے 1560 گرام چرس جبکہ ناظم علی سے 540 گرام چرس اور 80 گرام آئس برآمد ہوئی ایک اور کاروائی میں سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے دوران گشت احمد شاہ ولد جمعہ گل سکنہ کوہاٹ حال حسن ابدال کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر 1100 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ باہتر پولیس نے شراب سپلائر قمر الہی ولد محبوب الہی سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں