اٹک پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر لئے

منگل 21 مئی 2024 16:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری، 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے 3 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

اٹک پولیس نے منشیات فروش عمران خان ولد زمان سکنہ کوٹ سنڈکی کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم عمران خان سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے دوران چیکنگ آفتاب احمد عرف تابی ولد مشتاق احمد سکنہ پنڈوال اٹک سے 1280 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے محمد ظفر ولد محمد افضل ساکن قطبال فتح جنگ کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔ ہر سہہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں