احمرکوضلع بھرمیں دوبارہ فعال کیاجارہاہے، ڈپٹی کمشنراٹک

منگل 21 مئی 2024 19:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا نے کہا ہے کہ ہلال احمرکوضلع بھرمیں دوبارہ فعال کیاجارہاہےتاکہ اس کےذریعےعوامی خدمت کامقصد حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے ان کے حالات کا اظہارہلال احمربورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسد اسماعیل،سی ای اوایجوکیشن ساجدہ مختار،پرنسپل گریجویٹ کالج پروفیسر خالد جاوید صدیقی، ضلعی ایمرجنسی آفیسرعلی حسین ،سوشل ویلفٸیر آفیسر محمدزبیر،ڈاکٹرمقصودالٰہی،مختلف این جی اوز کےنمائندےبھی موجودتھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انسانی امداد کےتحت ترکی میں زلزلہ میں دوکروڑکاسامان بھجوایا اور اس کے علاوہ انسانی فلاح کے کثیر کام کیے۔اب ضلع بھر میں ہلال احمر کو فعال کیا جا رہا ہے جس کے سیکرٹری سابق سوشل ویلفیئر آفیسرخالدصبا ہوں گے۔راؤ عاطف رضانےکہاکہ عوامی آگاہی اور خدمت کے لیے ہلال احمرکےمہینےمیں دو کیمپ لگائے جائیں گےاور یہ دونوں کیمپ دور دراز علاقوں میں لگائے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں