اٹک، گدھوں کا فارم سیل، باقیات بھی ملیں

جمعرات 31 جولائی 2025 21:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں،اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔اس حوالے سے پولیس نے موقع پر موجود غیرملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں