ہماری منزل حصول اقتدار نہیں ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے نواز شریف

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:28

جنڈیالہ شیر خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر 2006 ) پاکستان مسلم لیگ کے قائد وسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) جمہوریت حریت مساوات ر واداری اور عدل کے اصولوں پر کاربند ہوکر ملک سے آمریت کے خاتمے اور آئین و جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہماری منز ل حصول اقتدار نہیں بلکہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ( ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا تنویر حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسلم لیگ ( ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود بھی موجود تھے ۔

رانا تنویر کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات اور ہوس اقتدار میں ملکی سلامتی آزادی و خودمختاری اور قوم کی بقاء کو خطرے میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ( ن) ملکی سلامتی نظریاتی اساس اور اسلامی شناخت کو ہر گز ختم نہیں ہونے دے گی عالمی استعماری قوتوں کے آلہ کار حکمرانوں کے خلاف پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور یہ تحریک ان کو خس و خاشک کی طرح بہا کر لے جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خالد اعوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے بارے میں رپورٹ لندن سیکرٹری بھجوائیں انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ مسلم لیگ ( ن) برسر اقتدار آکر ملکلی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی اور ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی لوٹوں کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں